Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے بچوں پر بیرون ملک سفر کے لیے میڈیکل انشورنس کی پابندی برقرار

ابھی تک اس حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین کی خوراکیں نہ لگوانے والے بچوں کو میڈیکل انشورنس سکیم کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ انشورنس میں کورونا کوریج شامل ہونی چاہئے‘۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ’ ابھی تک اس حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
 مملکت سے باہر جانے والے وہ بچے جنہوں نے کورونا ویکسین کی خوارکیں نہیں لی ہیں ان پر میڈیکل انشورنس کی پابندی ہے۔ ابھی یہ پابندی ختم نہیں کی گئی‘۔ 
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے پیر 13 جون کوکو کہا تھا کہ کورونا وبا سے متعلق ایس او پیز ختم کردیے گئے ہیں۔ اب پبلک مقامات پر ماسک کی پابندی نہیں رہی تاہم حرمین شریفین میں یہ پابندی برقرار رہے گی۔  
 

شیئر: