Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی قیادت میں اتحادی فورسز کی شام میں کارروائی، داعش کا سینیئر رکن گرفتار

اتحادی فورسز کے بیان کے مطابق گرفتاری جمعرات کو ایک آپریشن کے دوران کی گئی (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ کی زیر قیادت اتحادی فورسز نے شام میں داعش کے ایک سینیئر عہدیدار کو گرفتار کیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے اتحادی فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے یہ گرفتاری جمعرات کو ایک آپریشن کے دوران کی گئی ہے۔
باغی گروپ کے ترجمان نے روئٹرز کو بتایا کہ اس سے قبل اتحادی فورسز نے ترکی کے حمایت یافتہ باغیوں کے زیر قبضہ شمالی شام کے ایک حصے میں علی الصبح کارروائی کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اس علاقے میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھا۔‘

شیئر: