Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں داعش اور القاعدہ کے ارکان سمیت متعدد افراد کو سزائے موت

سزائے موت پانے والوں میں سعودی اور یمنی شہری شامل ہیں( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے متعدد افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کا اعلان کیا ہے جس میں داعش اور القاعدہ کے ارکان شامل ہیں۔
 وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ ’گمراہ فکراور منحرف نظریات رکھنے والے دہشتگردوں کی سزائے موت پرعمل درآمد کیا گیا ہے‘۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ سزائے موت پانے والوں میں سعودی اور یمنی شہری شامل ہیں جو وطن عزیز کے خلاف گمراہ کن سوچ اور منحرف نظریات کے حامل تھے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ’ منحرف نظریات و گمراہ کن سوچ کے حامل افراد کے ہاتھ معصوم و بے گناہ لوگوں کے خون سے آلودہ تھے۔ گمراہ ٹولہ اپنی منحرف سوچ میں اس انتہا کو پہنچ گیا تھا کہ ان کی اس درندگی سے ان کے والدین بھی محفوظ نہ رہ سکے‘۔
وزارت داخلہ کے مطابق ’گمراہ کن ٹولہ اپنی مجرمانہ سوچ کے تحت وطن عزیز سے بھی غداری اور اغیار کے ایجنڈے پردہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا‘۔ 
’مجرموں نے حکومتی اداروں، عبادت گاہوں اورعوامی مقامات کوبھی نشانہ بنایاجبکہ بعض نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا قتل کیا، بارودی سرنگوں کی تنصیب، پرتشدد کارروائیاں کے علاوہ ریاستی اداروں کونقصان پہنچایا‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’مجرموں نے نہ حکومت کے خلاف دہشتگردی کا بازارگرم کیا بلکہ ’داعش، القاعدہ اوردہشتگردحوثیوں کے ساتھ مل کران کے دہشتگردانہ منصوبوں پرعمل کیا‘۔ 
وزارت داخلہ نے کہا کہ ’سعودی سیکیورٹی ادارے دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پرمقدمات قائم کیے گئے۔ عدالتی کارروائی میں تمام الزامات ثابت ہونے کے بعد انہیں مجرم قرار دیا گیا‘۔ 

 

شیئر: