Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کا کنگ عبدالعزیز روڈ آئندہ جمعرات کو بند رہے گا

جمعہ کو سہ پہر تین بجے تک روڈ بند رہے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)
جدہ میونسپلٹی  کا کہنا ہے کہ کنگ عبدالعزیز روڈ آئندہ جمعرات 23 جون کو رات گیارہ بجے سے 24 جون جمعہ سہ پہر 3 بجے تک بند رہے گا۔  

گاڑیوں کے ڈرائیور متبادل راستے استعمال کریں۔ (فوٹو جدہ میونسپلٹی)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کنگ عبدالعزیز روڈ پر پیدل چلنے والوں ے لیے پل بنایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے سڑک بند رہے گی۔ گاڑیوں کے ڈرائیور بندش کے دوران متبادل راستے استعمال کریں۔  
میونسپلٹی کے مطابق کنگ عبدالعزیز روڈ البترجی سٹریٹ کے پاس سے بند کرنے کا پروگرام ہے۔  اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ 16 جون کی رات کو روڈ بند کیا جائے گا تاہم تکنیکی اسباب کے باعث یہ پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب نئے پروگرام کے تحت روڈ آئندہ جمعرات کو بند رہے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: