Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موریطانیہ کے صدر سے فیصل بن فرحان کی ملاقات، اقتصادی شعبے میں تعاون کا جائزہ

 شاہ سلمان اور ولی عہد کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام  پہنچایا ہے ( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو ماریطانیہ کے صدر محمد ولد الشیخ الغزوانی سےملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے شاہ سلمان اور ولی عہد کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام  پہنچایا۔ سعودی قائدین کی جانب سے ماریطانیہ کی حکومت اور برادرعوام کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کی خواہشات کا اظہار کیا۔
ماریطانیہ کے صدر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد اور سعودی عوام و حکومت کے لیے خیر سگالی کا جوابی پیغام حوالے کیے ہیں۔
ملاقات میں سعودی عرب اور ماریطانیہ  کے تعلقات اور باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا خصوصا اقتصادی و ترقیاتی شعبوں میں تعاون کے امور زیر بحث آئے۔
علاقائی مسائل اور ان کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 
 سعودی وزیر خارجہ نے ماریطانیہ کے اپنے ہم  منصب محمد سالم ولد مرزوک سے بھی ملاقات کی اور سرکاری مذاکرات کیے۔
دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے نئی منزلوں تک پہنچانے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔ 
اس موقع پر سعودی وژن 2030 کے تناظر میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان اقتصادی شراکت کو مضبوط بنانے کے طریقے بھی زیر بحث آئے۔ 
اس موقع پرمعاون وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح اور ماریطانیہ میں متعین سعودی سفیر محمد بن عاید البلوی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جمعے کو سرکاری دورے پر موریطانیہ پہنچے تو دارلحکومت نواکشوٹ کے ام التونسی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر موریطانیہ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد سالم  نے ان کا خیر مقدم کیا۔

شیئر: