Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکٹر کے ہاتھوں دوران پرواز بچے کی پیدائش

نومولود مکمل طور پر صحت مند ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی ڈاکٹر نے برونائی ایئرلائن سے آسٹریلیا جانے والی  پرواز پر مسافر خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش میں مدد دی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق برونائی ایئرلائنز نے دوران دریافت کیا تھا کہ کیا مسافروں میں سے کوئی ڈاکٹر ہے۔
سعودی جنرل فزیشن ڈاکٹر ملفی الخنجر نے بتایا کہ وہ برونائی ایئرلائنز کی پرواز سے آسٹریلیا جارہے تھے۔ پرواز کے آدھے گھنٹے بعد طیارے کے عملے کی جانب سے پرواز پر کسی ڈاکٹر کی موجودگی کے بارے میں استفسار کیا گیا۔

 برونائی ایئرلائنز کی پرواز آسٹریلیا جارہی تھی( فوٹو العربیہ)

ڈاکٹر ملفی الخنجر نے بتایا کہ طیارے کے عملے کو رضاکارانہ خدمات پیش کیں۔ پتہ چلا کہ فلپائن کی ایک مسافر خاتون کو زچگی کے حوالے سے فوری مسئلہ درپیش ہے۔
طیارے کے عملے سے ضروری سہولتیں فراہم کرنے اور مشاورت کے لیے زچگی کے ماہر ڈاکٹر سے ٹیلیفونک رابطے کےلیے کہا گیا۔
سعودی ڈاکٹر نے بتایا کہ پرواز کے دوران فلپائنی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ تین گھنٹے تک دونوں کا معائنہ کیا جاتا رہا۔ نومولود بچہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔
طیارے میں  فلپائنی خاتون کو گلدستے پیش کیے گئے۔

شیئر: