Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو کرغیزستان کے صدر کا مکتوب موصول

کرغیز وزیرخارجہ نے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کرغیزستان کے صدر کا مکتوب موصول ہوا ہے۔
مکتوب دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات، مختلف شعبوں اور ہر سطح پر انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر مشتمل ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کرغیزستان کے وزیرخارجہ نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا ہے۔

علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

 دونوں ملکوں کے وزرائے  خارجہ نے مملکت اور کرغیزستان کے درمیان تعاون اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے مواقع کا جائزہ لیا۔
سعودی عرب، کرغیزستان اور برادر عوام کے مشترکہ مفادات کے حصول کے  لیے درکار طریقے بھی زیر بحث آئے۔  
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات اور متعدد مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور مملکت میں متعین کرغیزستان کے  سفیر بھی موجود تھے۔ 

شیئر: