Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی وزیراعظم معمولی آپریشن کے بعد گھر منتقل

اپریل 2020 میں بورس جانسن کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے (فوٹو: اے ایف پی)
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی معمولی سرجری ہوئی ہے جس کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے پیر کو میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ صبح چھ بجے سائنیس کے آپریشن کے لیے ہسپتال گئے اور وہ 10 بجے کے بعد ڈاؤننگ سٹریٹ واپس آ گئے۔‘
ترجمان نے کہا کہ یہ سرجری سرکاری نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ میں کی گئی اور وزیراعظم کو جنرل اینستھیزیا دیا گیا۔
بورس جانسن آپریشن کے بعد آرام کر رہے ہیں اور کام پر واپسی کا انحصار ان کی صحت مندی پر ہے، لیکن وہ منگل کو کیبنیٹ میٹنگ کی صدارت کرنا چاہتے ہیں۔
اپریل 2020 میں بورس جانسن کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے اور وہ کئی روز ہسپتال میں رہے تھے۔
کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی وفات کی صورت میں وزیراعظم ہاؤس کے حکام کے پاس ہنگامی منصوبہ تیار تھا۔
ان کی غیر موجودگی میں وزیر خارجہ ڈومینیک راب ڈپٹی وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق ڈومینیک راب پیر کو ہونے والے آپریشن کے بارے میں آگاہ تھے۔

شیئر: