Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت انسداد گداگری مہم جاری ، دو خواتین سمیت کئی گرفتار

محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو شیئر کی ہے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں انسداد گداگری مہم جاری ہے۔ نجران ریجن میں 2 گداگر خواتین سمیت کئی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خواتین ایک تجارتی مرکز کے سامنے بھیک مانگ رہی تھیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سعودی شہری حدود شمالیہ ریجن میں گاڑی کے ڈرائیور سے بھیک مانگتا ہوا پکڑا گیا۔
محکمہ امن عامہ نے ایک صفائی کمپنی کے بنگلہ دیشی کارکن کو راہگیروں سے بھیک مانگتے ہوئے گرفتارکیا۔
 ایک سعودی شہری کو ایک تجارتی مرکز کے سامنے سے گزرنے والوں سے بھیک مانگتے اور ایک دوسرے شہری کو  راہ گیروں سے مدد طلب کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا ہے۔

شیئر: