Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کو معذور ظاہر کرکے گداگری کرنے والا غیر ملکی گرفتار

مملکت میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم جاری ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد گداگری کی جانب سے پیشہ ورگداگروں کے خلاف مہم جاری ہے۔
سبق نیوز کے مطابق عیسر ریجن میں محکمہ انسداد گداگری ٹیم نے ایک مسجد میں خود کو معذورظاہرکرکے گداگری کرنے والے ایک یمنی کوگرفتار کیا جس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ خود کو معذورظاہرکررہا تھا جبکہ حقیقت میں وہ معذورنہیں تھا۔ 
ریجن میں محکمہ کی ٹیم نے معروف مارکیٹ کے باہر گداگری کرنے والی ایک یمنی عورت کوبھی گرفتار کیا جس کے ساتھ بچہ بھی تھا۔
 محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ گداگری کے خاتمے کے لیے محکمہ کی ٹیمیں تمام ریجنز میں سرگرم عمل ہیں۔
یاد رہے کہ گداگری کا پیشہ اپنانے، گداگری پر آمادہ کرنے یا گداگر کی مدد کرنے پر چھ ماہ تک قید یا پچاس ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہے۔ دونوں میں سے کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے۔ 
گداگری کا پیشہ اپنانے یا گداگروں سے بھیک منگوانے پر ایک سال کی قید یا ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ دونوں میں سے کسی ایک سزا پر اکتفا کیا جاسکتا ہے۔ 
اگر کوئی غیرملکی گداگری میں ملوث پایا جائے گا تو اسے قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا۔

شیئر: