Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درانداز کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر غیر ملکی گرفتار

’ایسا کرنے پر 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
عسیر ریجن روڈ سیکیورٹی فورس نے ایک درانداز کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر ایک پاکستانی تارک وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعوی پریس ایجنسی کے مطابق پاکستانی تارک وطن نے سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے یمنی کو اپنی گاڑی میں بٹھا لیا تھا۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کے ساتھ تعاون کرنا، انہیں ٹھکانہ فراہم کرنا، انہیں اجرت یا بغیر اجرت کے ٹرانسپورٹ کی سہولت دینا جرم ہے‘۔
 فورس نے کہا ہے کہ ’ایسا کرنے پر 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔

شیئر: