Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرضی حج پیکیج پر7 سال قید اور 50 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

فرضی حج پیکیج سنگین جرائم کی فہرست میں شامل ہے۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ فرضی حج پیکیج کے ذریعے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دھوکہ دینا قابل سزا جرم ہے۔ اس پر 50 لاکھ ریال تک جرمانہ اور 7 برس تک قید کی سزا مقرر ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ فرضی حج پیکیج کے ذریعے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے رقم  کے لیے دھوکہ دہی کا ہر کام قانونا منع ہے۔ یہ سنگین جرائم کی فہرست میں شامل ہے۔ ایسا کرنے والے کی گرفتاری لازمی ہے۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ امانت میں خیانت اور مالی دھوکہ دہی قانون کی دفعہ ایک میں ہے۔ اگر کسی شخص نے فرضی حج پیکیج کے بہانے کسی سے رقم حاصل کی یا دھوکہ دہی، دروغ بیانی یا حیلے بازی سے کام لیا تو یہ قابل سزا عمل اور سنگین جرائم میں سے ایک ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: