Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ اسلامی یونیورسٹی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

یونیورسٹی کا افتتاح 1961میں ہوا تھا اس میں 9 فیکیلٹیاں ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب لے شہر مدینہ کی اسلامی یونیورسٹی کو ریکارڈ تعداد میں مختلف قومیتوں کے طلبہ کی حاضری کی بنیاد پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 
مدینہ یونیورسٹی میں ابتدا ہی سے پاکستان کے طلبہ تعلیم حاصل  کررہے ہیں۔ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے پاکستانی طلبہ اپنے ملک میں متعدد تعلیمی ادارے قائم کیے ہوئے ہیں جہاں نصاب تعلیم مدینہ یونیورسٹی والا نافذ کیا جارہا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مدینہ اسلامی یونیورسٹی میں 170 سے زیادہ ملکوں کے طلبہ زیر تعلیم ہیں جو 50 زبانیں بولتے ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے مدینہ یونیورسٹی کے اس ریکارڈ کو تسلیم کرلیا ہے۔

مدینہ یونیورسٹی میں 170 سے زائد ممالک کے طلبہ زیرتعلیم ہیں (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

یاد رہے کہ مدینہ اسلامی یونیورسٹی کا افتتاح 1961 میں ہوا تھا۔ اس میں 9 فیکلٹیز ہیں۔ غیرعربوں کو عربی سکھانے والا انسٹی ٹیوٹ بھی موجود ہے۔ 
مدینہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ تنظیم ابنائے قدیم بھی قائم کیے ہوئے ہیں جس کے باقاعدہ اجلاس منعقد ہوتے ہیں اور جنہیں مدینہ یونیورسٹی بے حد اہمیت دیتی ہے۔ 
مدینہ یونیورسٹی دنیا بھر کے طلبہ کو سکالر شپ پر مفت تعلیم دیتی ہے۔ 

شیئر: