Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کفیل کی منظوری کے بغیر ہروب کینسل کرانے کی شرائط جاری

مقررہ شرائط میں سے کم از کم ایک کا پورا ہونا ضروری ہے (فوٹو،ٹوئٹر)
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ آجرکی منظوری کے بغیر مخصوص شرائط کے تحت ساتھ ہروب کی رپورٹ منسوخ کی جا سکتی ہے۔ 
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ آجر کی منظوری کے بغیرمقررہ شرائط کے مطابق غیرملکی کارکنان کا ’ہروب‘  منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سیکریٹری وزارت افرادی قوت برائے ورکرز عبدالمجید الرشودی نے توجہ دلائی کہ ہروب کی رپورٹ منسوخ اسی وقت ہوگی جب مقررہ شرائط  میں سے کوئی ایک پوری ہو رہی ہو۔ 
 وزارت کی جانب سے مقررہ شرائط کے مطابق ایسے ادارے جن کا عملی طورپر وجود ہی نہ ہو۔ ادارہ ریڈ زون یعنی ’نطاق الاحمر‘ میں ہو اور انتظامیہ نے اپنے کل ملازمین میں سے 80 فیصد کے محنتانے بینکوں سے ادا کرنے کی پابندی نہ کی ہو۔ 
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ہروب کی رپورٹ منسوخ کرانے سے متعلق جو ہدایت جاری کی ہے اس کے تحت ملازم کے پاس نئے ادارے میں کفالت تبدیل کرنے کی سہولت موجود ہونا بھی شامل ہے۔
آن لائن مصدقہ خط ’ریلیز لیٹر‘ ہو جس میں آجر نے  کارکن کے نقل کفالہ کی خواہش ظاہر کی ہو اور کارکن پر عائد تمام فیسیں ادا کرنے کا ذمہ لیا ہو۔ 
نئے ادارے میں غیرملکی کارکن کے  نقل کفالہ کی کارروائی کی تکمیل کے لیے ضروری وہ ضوابط اور شرائط پوری کررہا ہو جو 11 ربیع الثانی 1440ھ بمطابق 18 دسمبر 2018 کو جاری شدہ قانون محنت کے لائحہ عمل کی پندرہویں دفعہ کی دوسری شق میں مذکور ہیں۔ 

شیئر: