Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیٹیاں بجانا بند کریں، رونالڈو

میڈرڈ۔۔۔۔فٹبال کے لیجنڈ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ریئل میڈرڈ کے شائقین پر زور دیا کہ وہ بائرن میونخ کے خلاف میچ جیتنے کے بعد ان پر سیٹیاں بجانا بند کردیں۔ رونالڈو نے چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں یکے بعد دیگرے 2گول کرکے اپنی ٹیم کو جتوادیا۔ یہ مقابلے اسپین کے دارالحکومت میں ہورہے ہیں۔پرتگال کے کپتان شائقین کی طرف سے ان پر فقرے بازی اور سیٹیاں بجانے پر ناراض نظر آئے تھے اور انہوں نے ان شائقین سے کہا کہ وہ بہتر رویے کا مظاہرہ کریں۔ میں نے شائقین سے کہا کہ وہ سٹیاں نہ بجائیں۔ میں ان کی بڑی عزت کرتا ہوں۔ میں نے ریئل میڈرڈ کو جتوانے میں بھرپور کوشش کی۔کبھی بھی ان سے یہ نہیں کہا کہ وہ خاموش ہوجائیں لیکن میں مثبت باتوں پر یقین کرتا ہوں۔ ہماری ٹیم بہت اچھی ہے جس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا میں نے جو گول کئے اس پر خوشی ہے۔اگر ہم نے اچھا نہ کھیلا ہوتا تو بائرن میونخ جیت جاتا۔انہوں نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن میڈرڈ کی ٹیم پھر میڈرڈ کی ہے۔بائرن کے خلاف 6گول کرنا آسان نہیں تھااور ہم جیت کے مستحق تھے۔

شیئر: