Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل روہت شرما کورونا کا شکار

پانچ میچوں کی سیریز میں انڈیا کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
بی سی سی آئی نے اتوار کو ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ ’سنیچر کو ہونے والے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ میں روہت شرما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
روہت شرما نے لیسٹرشائر کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ کھیلا تھا تاہم انہوں نے سنیچر کو دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کی تھی، جبکہ پہلی اننگز میں انہوں نے 25 رنز بنائے تھے۔
انڈیا اور انگلینڈ کے مابین گذشتہ سال کھیلنے جانے والی سیریز کا پانچواں ٹیسٹ میچ ری شیڈول کر دیا گیا تھا جو جمعے سے برمنگھم میں ایجبسٹن کے میدان پر شروع ہو گا۔ تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے روہت شرما اس میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔
یہ میچ گذشتہ سال ستمبر میں مانچسٹر میں کھیلا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اس کو ری شیڈول کر دیا گیا تھا۔
پانچ میچوں کی سیریز میں انڈیا کو 1-2 کی برتری حاصل ہے اور انڈین ٹیم پرامید ہے کہ وہ یہ سیریز جیتے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ سنہ 2007 کے بعد انڈیا کو انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں مسلسل ناکامی کا سامنا رہا ہے۔

شیئر: