Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بابراعظم کو بگ ون کہنا چاہیے،‘ ’بگ فور‘ میں کون کھلاڑی شامل ہیں؟

بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 کے نمبر ون کھلاڑی ہیں۔ (تصویر: بابر اعظم/فیس بک)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانیی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں اور ان کی کارکردگی کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جارہا ہے۔
ان کی بیٹنگ سے متاثر ہونے والوں میں نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور کمنٹیٹر سائمن ڈوول کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن سائمن ڈوول نے دوران کمنٹری بابر اعظم کی تعریف کرتے نظر آئے۔
سائمن ڈوول کہتے ہیں کہ ’اس میں بحث کی کوئی گنجائس نہیں کہ جہاں تک ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کی بات ہے بابر اعظم شاید اس وقت دنیا کے سب سے بہترین کھلاڑی ہیں اوروہ ناقابل یقین ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے بیٹسمین اور سابق کپتان جو روٹ کی کارکردگی پر بحث کی جاسکتی ہے لیکن اگر ’بگ فور کے بارے میں بات کی جائے تو میرے خیال میں بابر اعظم اس وقت سب سے بڑے کھلاڑی ہیں۔‘
سائمن ڈوول کے اس بیان پر بابر اعظم کے بارے میں ٹوئٹر پر تعریفی ٹویٹس دیکھنے میں آرہے ہیں۔
شکیل شیخ اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ بابر اعظم دنیا کے بڑے بیٹسمینوں میں اول نمبر پر ہیں۔
آنند یادو نامی صارف نے لکھا کہ ’موجودہ دور میں بابر اعظم تمام طرز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ منظم اور متوازن کھلاڑی ہیں۔‘
ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ ’ہمیں اب بابراعظم کو بگ ون کہنا چاہیے۔‘

خیال رہے کہ انڈٰیا کے وراٹ کوہلی، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور انگلینڈ کے جو روٹ کو کرکٹ میں بیٹنگ کا بگ فور یا ’فیب فور‘ قرار دیا جاتا ہے۔
لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے وراٹ کوہلی، سٹیو سمتھ اور ولیمسن بری فارم کا شکار ہیں جس کے باعث اب صرف بابر اعظم اور جو روٹ کے درمیان موزانہ کیا جارہا ہے۔
کرکٹ مداح اب بابر اعظم، جو روٹ، مارنس لبوشین اور دیموتھ کرونارتنے کو بگ فور قرار دیتے ہیں۔

شیئر: