Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شہزادہ فیصل بن فرحان سے اطالوی ہم منصب کی ملاقات 

وزرائے خارجہ نے مشترکہ وزارتی کمیٹی کے ایجنڈے پر بات چیت کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ  شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو دفتر خارجہ ریاض میں اٹلی کے وزیر خارجہ وعالمی تعاون نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات اور دوست عوام کے قدیم رشتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
یہ ملاقات سعودی عرب اور اٹلی کے سفارتی تعلقات کے آغاز پر نوے برس مکمل ہونے پر ہوئی۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات 1932 میں قائم ہوئے تھے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ وزارتی کمیٹی کے ایجنڈے پر بات چیت کی۔
پیر کو ریاض میں ہونے والے اجلاس میں فریقین نے تمام شعبوں میں مشترکہ جدوجہد کے فروغ اور باہمی تعلقات اور تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی حالات اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پربات چیت کی گئی۔
دونوں وزرائے  خارجہ نے سعودی اطالوی انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر سرمایہ کاری کے اہم مواقع پر بھی بات چیت کی ہے۔
اجلاس میں سرکاری عہدیدار اور پرائیویٹ سیکٹر کی بڑی کمپنیوں کے اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔
سعودی وژن 2030 کے تناظر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔ 

شیئر: