Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے قطری ہم منصب کی ملاقات، باہمی تعاون پر گفتگو

سیاسی تعلقات، سیکیورٹی اور اقتصادی شعبوں کو فروغ دیئے جانے پر غور کیا گیا۔ فوٹو واس
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے بدھ کے روز ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے مفادات کو مزید مستحکم کرنے کےعلاوہ خوشحالی کے حصول کےلیے مضبوط تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
خلیج تعاون کونسل کی وزارتی کونسل کے 152 ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے سیاسی تعلقات، سیکیورٹی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیئے جانے پر زور دیا۔
اس موقع پر خطے کے استحکام اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے، دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے میں معاونت اور تمام طریقوں کی حمایت کی گئی ہے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے میں معاونت کی حمایت کی گئی ہے۔  فوٹو واس

ریاض میں ہونے والے خلیجی وزارتی کونسل کے اجلاس میں شہزادہ فیصل نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے معاملے کے حل کے لیےخلیجی ممالک متحد ہیں۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ روسی اور یوکرینی وزراء کے ساتھ  ہماری نتیجہ خیزملاقاتیں ہوئیں، ملاقات کے دورا ن ہم نے روسی یوکرینی بحران اور اس کے منفی نتائج سے متاثرہ ممالک اور دنیا میں فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے متفقہ طور پر اپنا موقف بیان کیا۔
 

شیئر: