Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ’اوشن ایرو‘ کے ساتھ شراکت داری

تعاون کا مقصد بحیرہ احمر میں یونیورسٹی کی تحقیق کو بہتر بنانا ہے( فائل فوٹوعرب نیوز)
سعودی عرب میں کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی( کاوسٹ) نے خود مختار آبدوزیں بنانے والی کمپنی ’اوشن ایرو‘ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس تعاون کا مقصد بحیرہ احمر میں یونیورسٹی کی تحقیق کو بہتر بنانا اور جدید سائنسی آبدوزوں کو مملکت میں لانا ہے۔
کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر کور لیبارٹریز اور ریسرچ انفراسٹرکچر ڈینئیل ایسویڈ ویلیز نے کہا کہ ’اقوام متحدہ اوشن ڈیکیڈ اور سعودی عرب کے وژن 2030 کے جواب میں کاؤسٹ خود کو بحیرہ احمر کی مزید تحقیق کے لیے وقف کر رہا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ تعاون ہمارے مقصد کی عکاسی کرنے والی ہماری بہت سی کوششوں میں سے ہے کہ ہم اوشن ایرو کو پارٹنرز کے طور پر حاصل کرنے پر بہت پرجوش ہیں کیونکہ نہ صرف ان کی گاڑیاں بلکہ ان کی مشترکہ مہارت اس پروجیکٹ کو نمایاں طور پر آگے بڑھائے گی۔‘
اوشن ایرو کے سی ای او کیون ڈیکر نے کہا کہ ’ بحیرہ احمر میں ڈیٹا اکٹھا کرنے میں پہلے ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے ہم محفوظ، مستقل اور قابل اعتماد طریقے سے کم وسائل کے ساتھ زیادہ سائنس کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔‘
کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اوشن ایرو تعاون کا پہلا مرحلہ یونیورسٹی میں ٹرائیٹون آبدوزوں کی آمد کے ساتھ شروع ہوا۔
کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تربیتی اور آپریشنل کاموں پر اوشن ایرو کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے جس سے یونیورسٹی کو سمندری سائنس اور سمندری حیاتیات میں نئی پیش رفت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

شیئر: