Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سوشل میڈیا پر وائرل بچوں پر تشدد کی وڈیو پرانی‘

پولیس نے یہ کیس منگل 12 اپریل  کو نمٹا دیا تھا( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں نجران پولیس نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل بچوں پر تشدد کی وڈیو پرانی ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نجران پولیس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دو بچوں پر تشدد ہوتا دکھایا گیا ہے۔ 
 ترجمان نے بتایا کہ’ پولیس نے یہ کیس منگل 12 اپریل 2022 کو نمٹا دیا تھا‘۔  
ترجمان نے بتایا کہ ’تشدد کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور اسے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا تھا جبکہ وڈیو شیئر کرنے والے کے خلاف بھی کارروائی کی گئی‘۔

شیئر: