Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج میں 20 لاکھ پانی کی بوتلوں کی تقسیم کا منصوبہ

امسال حاجی کیمپس میں بھی پانی کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی(فوٹو، الریاض)
مکہ مکرمہ ریجن کی ’سقیا‘ فلاحی انجمن کی جانب سے امسال حجاج کرام کو عرفات اور مزدلفہ میں پانی کی 20 لاکھ بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔ 
 انجمن نے مکہ مکرمہ گورنریٹ کے سائبان تلے کام کرنے والی کمیٹی کی نگرانی میں سپیشل فاسٹ فوڈ کمپنی کے ساتھ پانی کی بوتلوں کی تقسیم کا معاہدہ کیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق انجمن کے چیئرمین عایض بن درھم نے کہا ہے کہ مکہ  مکرمہ گورنریٹ کے ماتحت حجاج کرام کو کھانے پینے کی سہولیات فراہم کرنے والی کمیٹی کی مدد سے حج 2022 کے حوالے سے پینے کے پانی کی فراہمی کا پروگرام نافذ کیا  جارہا ہے۔ 20 لاکھ بوتلیں میدان عرفات اور مزدلفہ میں تقسیم کی جائیں گی۔ اسی طرح حرم شریف جانے والے ٹرانسپورٹ سٹیشنوں پر بھی پانی کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔ 

سعودی رضاکار چوبیس گھنٹے  پانی کی تقسیم کا کام انجام دیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)

بن درھم کا کہنا ہے کہ اس سال حاجی کیمپ میں بھی پانی کی بوتلیں تقسیم کرنے کا پروگرام ہے۔ یہ 16 روزہ پروگرام ہے۔ اس کی شروعات 14 ذی الحجہ 13 جولائی  سے ہوگی اور29 ذی الحجہ 28 جولائی  تک جاری رہے گی۔ 
اس کے تحت ٹھنڈے پانی کی تقریبا 5 لاکھ بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔ یہ بوتلیں 40 فٹ والے 8 فریزر میں پہنچائی جائیں گی۔ سعودی رضاکار نوجوان چوبیس گھنٹے  پانی کی تقسیم کا کام انجام دیں گے۔ 
یہ سروس کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے واپس جانے والے حاجیوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔

شیئر: