Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادیل ایئر کے طیارے کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ 

فلائی اے ڈیل کی پرواز ریاض سے جدہ جارہی تھی (فوٹو، ٹوئٹر)
فلائی اے ڈیل (ادیل ایئر) کے طیارے کو فنی خرابی کے باعث ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔  
ادیل ایئر کی پرواز F3123 ریاض سے جدہ جارہی تھی۔ فنی خرابی کے باعث واپس لوٹنا پڑا اور ریاض میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ 
اخبار 24 کے مطابق ادیل ایئر کے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ اس کی ٹیمیں ایف 3123 کی پرواز کے مسافروں کو دیگر پروازوں کے ذریعے جدہ پہنچانے کے لیے نیا شیڈول تیار کررہی ہیں۔ مختلف پروازوں پر مسافروں کو ایڈجسٹ کیا جارہا ہے۔ 
میڈیا سینٹر نے بتایا کہ طیارے میں فنی خرابی کے اسباب معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ماہرین کسی نتیجے تک پہنچیں گے تو وضاحتی بیان جاری کرکے رائے  عامہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ 
میڈیا سینٹر نے بتایا کہ  مسافروں کی سلامتی ادیل ایئر کی پہلی ترجیح ہے۔ اس کی بھرپور کوشش رہی اور آئندہ بھی ہوگی کہ مسافروں کو کسی طرح کی کوئی مشکل پیش نہ آئے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بہتر طریقے سے نمٹا جائے۔

شیئر: