Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ایکسپریس سے عازمین حج کو مکہ اور مدینہ کے سفر میں سہولت

سفر سے قبل عازمین حج کا ڈیٹا تیار کیا جا تا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین ایکسپریس ٹرین عازمین حج اورعمرہ پر آنے والوں کو ریکارڈ وقت میں سفری سہولت فراہم کررہی ہے۔ مختصر وقت میں مکہ اور مدینہ کے درمیان آمد وفت کو محفوظ اور آسان بنایا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عازمین حج نے حرمین ایکسپریس ٹرین سے مدینہ منورہ کا سفر آرام سے کیا اور وہاں سے مکہ مکرمہ واپس پہنچے۔
مدینہ منورہ ایکسپریس ٹرین سٹیشن پر سعودی رضاکار عازمین حج کے خیرمقدم  اور رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔

مکہ سے مدینہ کا فاصلہ 450 کلو میٹر کا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

سفر سے قبل عازمین حج کا ڈیٹا تیار کیا جا تا ہے جبکہ معذوروں کو خصوصی سروس فراہم کی جا رہی ہے اور یہ کام سعودی نوجوان مہارت میں انجام دے رہے ہیں۔ 
دوران سفرعازمین حج کو کھانے اور مشروبات کی فراہمی اور دیکھ بھال کے لیے تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے۔ ماہرین روانگی سے قبل ٹرین کا معائنہ کرتے ہیں تاکہ محفوظ سفر کو یقینی بنایا جاسکے۔
مدینہ منورہ سمیت حرمین ایکسپریس ٹرین کے پانچ سٹیشن ہیں جو مختلف مقامات پر قائم ہیں۔ مکہ سے مدینہ کا فاصلہ 450 کلو میٹر کا ہے۔
حرمین ٹرین کے سٹیشن مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ میں سلیمانیہ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی رابغ میں ہے۔ 

شیئر: