Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین کےلیے پانچ پارکنگ لاٹس مخصوص، 50 ہزار گاڑیوں کی گنجائش

پارکنگ لاٹس کا مجموعی رقبہ 18 لاکھ مربع میٹر سے زائد ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ میونسپلٹی نے داخلی عازمین حج کے لیے پانچ مقامات پروسیع وعریض پارکنگ لاٹس مخصوص کیے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق مخصوص کی جانے والی پانچ حج پارکنگ لاٹس کا مجموعی رقبہ 18 لاکھ مربع میٹر سے زائد ہے۔ہ پارکنگ لاٹس میں دوسرے شہروں سے آنے والے داخلی عازمین اپنی گاڑیاں پارک کرکے بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ جاتے ہیں۔ 
مکہ مکرمہ کے ڈپٹی میئرانجینئرھزاع بن فیصل الشریف نے بتایا کہ تمام داخلی راستے جو مختلف شہروں سے مکہ مکرمہ آتے ہیں داخلی عازمین کے لیے پارکنگ لاٹس کی مرمت وصفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ 

 پارکنگ لاٹس کی مرمت وصفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے( فوٹو سبق)

پارکنگ لاٹس میں عازمین کے لیے انتظار گاہوں کے علاوہ وضوخانے اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ پارکنگ لاٹس میں مجموعی طور پر50 ہزارسے زائد گاڑیوں کے لیے جگہ مخصوص ہے۔ 
واضح رہے ہربرس حج سیزن میں دیگر شہروں سے آنے والے سعودی شہری یا غیر ملکی جو حج کے لیے آتے ہیں انہیں اپنی گاڑیاں مکہ مکرمہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔
دیگرشہروں سے آنے والے مذکورہ پارکنگ لاٹس میں اپنی گاڑیاں پارک کرکے وہاں سے بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ جاتے ہیں۔ حج کی ادائیگی کے بعد اپنی گاڑیاں یہاں سے لے کراپنے شہروں کو روانہ ہوجاتے ہیں۔ 

شیئر: