Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کے دوران منی، مزدلفہ اور عرفات میں درجہ حرارت کتنا ہوگا؟

درجہ حرارت 42 سے 44 سینٹی  گریڈ کے درمیان رہے گا( فائل فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے حج ایام کے دوران مشاعر مقدسہ (منی، مزدلفہ اور عرفات) میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ حج کے دوران منی، مزدلفہ اور عرفات میں درجہ حرارت 42 سے 44 سینٹی  گریڈ کے درمیان رہے گا‘۔
’دن کے وقت تیز ہوائیں چلیں گی۔ کھلے مقامات اور شاہراہوں پر گرد وغبار اٹھے گا۔ ہواؤں کی رفتار فی گھنٹہ 35 کلو میٹر ہوگی‘۔ 
قومی مرکز نے بتایا کہ’ حج ایام کے دوران حج  مقامات پر ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا‘۔
 بیان میں کہا گیا کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے جنوبی بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ منی، مزدلفہ اور عرفات میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ  وقوف عرفہ کے دن سے 13 ذی الحجہ تک بارش ہوسکتی ہے‘۔ 

شیئر: