Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت حج کی اردو سمیت 14 زبانوں میں ای گائیڈ بک

آسان زبان میں 13 گائیڈ بک جاری کی گئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے جنرل اتھارٹی برائے اوقاف کے تعاون سے اس سال عازمین حج کے لیے اردو سمیت 14 زبانوں میں 13 ای گائیڈ بک جاری کی ہیں۔
اس میں آسان زبان میں حج کے تمام کام کب، کیسے اور کہاں کرنے ہیں بیان کیے گئے ہیں۔
ای گائیڈ بک اردو، انگریزی، عربی، فرانسیسی، بنگالی، فارسی، انڈونیسی، ملاوی، ہوسا، امھری، سپینی، ترکی،روسی اور سنھالی زبانوں میں مہیا ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق حج گائیڈ بک وزارت کی ویب سائٹ کے لنک https://guide.haj.gov.sa کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

سمارٹ ڈیوائسز کے ذریعے گائیڈ بک سے استفادہ کیا جاسکتا ہے(فوٹو ایس پی اے)

مختلف زبانوں میں حج گائیڈ بک کا اجرا سعودی وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔ گائیڈ بک عازمین حج کی آسانی کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ حج کا سفر اطمینان و سکون اور ایمان میں اضافے کاباعث بنے۔
گائیڈ بک کے ذریعے حج سے متعلق مختلف سوالات کے جواب 14 سے زیادہ بین الاقوامی زبانوں میں دیے گئے ہیں۔ 
گائیڈ بک میں اسلامی ہدایات بھی ہیں اور صحت آگہی بھی ہے۔ آسان زبان میں حج سے متعلق انتظامی امور اور کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔ تصاویر اور خاکوں کی مدد سے مسائل کو سمجھانے کا اہتمام ہے۔
 سمارٹ ڈیوائسزکے ذریعے کسی بھی وقت اور جگہ گائیڈ بک سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: