Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ تاریخیہ کا نیا جھیل پارک جو ثقافتی منزل کو نمایاں کرتا ہے

پارک میں دنیا بھر سے متعدد مجسمے رکھے گئے ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)
جدہ  تاریخیہ ڈسٹرکٹ پروگرام نے ایک خصوصی ثقافتی مقام کے طور پر جدہ کے تاریخی ڈسٹرکٹ میں ایک نیا جھیل پارک ’جھیل العربین‘ لانچ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ منصوبہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے جس میں ماحولیاتی منصوبوں اور شہر کے تاریخی علاقے میں معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
پارک میں دنیا بھر سے متعدد مجسمے رکھے گئے ہیں۔ وزیٹرز تاریخی فن تعمیر، قدرتی مناظر، ثقافتی تقریبات، کھیلوں کے ٹریکس، مقامی ریستوران اور شہر کے ورثے کو اجاگر کرنے والی ’سوق‘ کی سیر کر سکتے ہیں۔

جدہ کے تاریخی ڈسٹرکٹ کو 2014 میں یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ (فوٹو عرب نیوز)

جدہ کے تاریخی ڈسٹرکٹ کو 2014 میں یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا جو ماضی میں زندگی کی ایک شاندار تفریح پیش کرتا ہے۔
7 ویں صدی عیسوی میں قائم ہونے والا البلد کبھی جدہ کے لیے تجارت اور مرکز کے طور پر کام کرتا تھا لیکن زیادہ تر قدیم دیواریں جنہوں نے قصبے کو گھیر رکھا تھا اور اس کے اندر موجود سوق موسمی حالات کا شکار ہو ئے اور صدیاں گزرنے کے ساتھ ساتھ منہدم ہو گئے۔
جیسے ہی سعودی عرب نے جدیدیت کی طرف پیش قدمی شروع کی، بہت سے لوگ البلد کی تنگ جگہوں سے باہر چلے گئے اور اس کے عالیشان مکانات اور عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہو گئیں۔

منصوبہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)

شہر کی تاریخی دیواروں کے اندر 450 سے زائد عمارتیں ہیں جن میں سے 56 کو مرمت کی فوری ضرورت ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان عمارتوں کی بحالی کے لیے 50 ملین ریال دینے کا وعدہ کیا ہے کیونکہ یہ مملکت کے قدیم ورثے کے ایک بڑے حصے کی نمائندگی کرتی ہیں اور ایک اہم سیاحتی مقام ہیں۔

شیئر: