Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ معاہدے پر دستخط

رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سعودی ہیریٹیج کمیشن نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے حال ہی میں سعودی ہیریٹیج کمیشن کے ساتھ مملکت کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ثقافتی ورثے کے مقامات کے تحفظ اور رجسٹریشن میں مدد کے لیے مفاہمت کی یادداشت کے ایک حصے کے طور پر پروگرام اور اجتماعی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
یہ معاہدہ آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے مقامات کی تزئین و آرائش کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
ثقافتی ورثے سے متعلق معلومات کا تبادلہ رپورٹس اور سفارشات کے مسودے کے لیے ایک اہم خصوصیت ہو گی۔ اس موضوع سے متعلق تقریبات اور ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی۔

معاہدہ آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی حوصلہ افزائی کرے گا( فوٹو ایس پی اے)

یہ معاہدہ سیاحت کے ایک نئے دور آغاز ہے کیونکہ مملکت کو عالمی سطح پر اس کے ورثے کے مقامات، دستکاری اور شاہی ریزرو میں مستقبل کی آثار قدیمہ کے لیے تسلیم کیا جاتا ہے۔
فریقین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ رائل ریزرو سائٹس پر تعمیراتی عناصر کی بحالی اور استحکام میں تعاون کریں گے۔
مملکت کے دیگر ثقافتی اور تاریخی مقامات کی حفاظت کے لیے وزارت ثقافت کے ساتھ اسی طرح کے معاہدے کرنے کا امکان ہے۔
امام عبدالعزیز بن محمد رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے حالیہ دنوں ریاض میں بین الاقوامی نمائش اور فورم آن فارسٹیشن ٹیکنالوجیز میں آنے والوں کو 500,000 سے زیادہ جنگلی بیج تقسیم کیے ہیں۔
اتھارٹی کے پویلین کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، قدرتی پائیداری، پودوں کی نشوونما اور توسیع کے ذریعے ماحولیاتی توازن کو بحال کرنے کے عمل میں اپنے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔

شیئر: