Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 503 کورونا کے نئے مریض، 133 انتہائی نگہداشت وارڈ میں

سب سے زیادہ مریض اور صحت یاب ریاض میں رہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزار صحت  نے کہا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے  افراد کی تعداد اس سے زیادہ رہی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق جمعرات کو کورونا کے 503 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 7 لاکھ 98 ہزار  977 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 730 افراد صحت یاب ہوئے۔ اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 7 لاکھ 82 ہزار  818 تک ہوچکی ہے۔
کورونا کے باعث تین افراد کی موت ہوئی اس طرح اب تک 9 ہزار  218 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اب تک 133 انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔
جمعرات کو سب سے زیادہ کورونا کے مریض ریاض میں رہے جن کی تعداد 143 رہی اس کے بعد جدہ میں  102، دمام 44، مکہ مکرمہ میں 24، مدینہ منورہ میں 23ِ ابہا میں 19 اور طائف میں 12 مریض کورونا کے ریکارڈ پر آئے۔
صحت یاب ہونے والوں میں سب سے زیادہ ریاض میں  282، 99 جدہ، دمام میں  59، ہفوف میں  26، مکہ مکرمہ میں 25 افراد رہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے  دوران پندرہ ہزار 646 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: