Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلے کھانے سے ذیابیطس کم

لندن ..... برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کیلا کھانے سے ذیابیطس اور مٹاپا کم کرنے سمیت کئی بیماریوں سے بچاﺅکےلئے مفید ہے۔ امپیریل کالج لندن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ کیلا ذیابیطس کے مریضوں کےلئے مضر صحت ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں بلکہ کیلے میں گلائمکس انڈیکس میں شامل ہونے کی وجہ سے ذیابیطس کے مرض کےلئے انتہائی مفید ہے ۔ ماہرین کے مطابق کیلے کے بارے میں دوسرا تاثریہ ہے کہ کیلا کھانے سے انسان موٹاپے کا شکار ہوسکتا ہے تاہم حقیقت میں کیلے میں کم لحمیات ہوتے ہیں اور یہ کولیسٹرول کو گھٹانے میں بھی مدد گار ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے میں شامل وٹامن بی6، معدنیات اور دیگر اجزا کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے تاہم اگر بلڈ پریشر کے مرض کا شکار افرادکیلے کا استعمال کریں بلڈ پریشر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

شیئر: