Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشہ میں 2 گاڑیوں میں تصادم، 4 شہری ہلاک

حادثہ خطرناک موڑ پر ہوا۔ (فوٹو عکاظ)
بیشہ میں وادی ترج کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک ہوگئے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک شہری اور دو اس کے بیٹوں کے علاوہ ایک اور شہری بھی شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں ہائی ایکس کیبن گاڑیاں سڑک پر خطرناک موڑ پر حادثے  کا شکار ہوئیں۔ حادثے میں چار افراد موقع پرہی ہلاک ہوگئے تھےجبکہ  دونوں گاڑیاں مکمل طورپر تباہ ہوگئیں۔
حادثے کے فوری بعد محکمہ شہری دفاع اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے گاڑیوں سے چاروں لاشوں کو نکالا اور قریبی ہسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادیا۔
واضح رہے کہ اس سڑک کو چوڑا کیا جارہا ہے جہاں حادثہ پیش آیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: