Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان سینٹر كی پاکستان کے 10 اضلاع میں قربانی کے گوشت کی تقسیم

کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر كی جانب سے پاکستان کے 10 اضلاع میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان کے 10 اضلاع میں عید الاضحی کے موقع پر 300 بیل اور 600 بکروں کی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا تاکہ مستحق افراد قربانی کے گوشت سے مستفید ہوں۔
اس پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا کے آٹھ اضلاع جبکہ گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔
ان میں خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ، مردان، صوابی، لکی مروت مانسہرہ، چترال، کوہستان، باجوڑ جبکہ گلگت بلتستان کے قدرتی آفات سے متاثرہ اضلاع گانچھے اور روندو شامل تھے۔
یہ پروگرام  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی حکومت اور مقامی این جی او کے تعاون سے کیا گیا جس سے پاکستان میں 80 ہزار 297 سے زائد افراد مستفید ہوئے۔ 

شیئر: