Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاری مقدارمیں منشیات کی اسمگلنگ ناکام ، 30 ملزمان گرفتار

منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 30 ملزمان کوحراست میں لیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
کوسٹ گارڈ کے ترجمان کرنل مسفر القرینی کا کہنا ہے کہ سرحدی محافظوں نے 4 ریجنزمیں منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 30 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
عاجل نیوز نے سرحدی کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے جازان ، نجران ، عسیر اورتبوک میں بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔
کرنل القرینی نے مزید کہا سرحدی محافظوں نے 13 ٹن سے زائد نشہ آورپودا ’قات‘ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا جبکہ ایک اورعلاقے میں 230 کلوگرام چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسمگروں کو بھی حراست میں لے لیا۔
کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے 1.8 گرام نشہ آورپاوڈر’کوکین‘ جبکہ ایک اورمقام سے 278 گرام افیون ضبط کرلی جسے اسمگرمملکت میں داخل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
کرنل مسفرکا مزید کہنا تھا کہ منشیات اسمگلنگ کے جرم میں جن 30 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں 16 سعودی شہری جبکہ 14 درانداز ہیں جو سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مملکت میں داخل ہوئے تھے۔ دراندازوں میں 11 ایتھوپی، 3 صومالی اور ایک مصری شامل ہے۔  

شیئر: