Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی کے چڑیا گھر سے 14جانور فرار

بون.... جرمنی کے ایک چڑیا گھر سے 14جانور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ان میں ایک لاما اور 13دوسرے جانور تھے۔ انکی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ کولون میں واقع اس چڑیا گھر میں ان جانوروں کے انکلوژر میں ایک بڑا سا سوراخ پایا گیا اور یہیں سے یہ نکل کر یہ جانور سڑکوں پر آگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں 9بھیڑیں، 2گدھے، ایک لاما ، ایک ٹٹو اور ایک بیل شامل ہیں۔ چڑیا گھر سے نکل کر ان جانوروں کا جہاں جی چاہا وہاں نکل گئے۔ لاما تو مین سڑک پر آگیا جہاں اس نے ٹریفک جام کردیا اور لوگ اسے دیکھ کر تصاویر اتارنے لگے۔ بعد میں وہ ایک کھلے پارک میں چلا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹٹو اور گدھوں نے لوگوں کے گھروں میں موجود چھوٹے سے پارک میں پناہ لی۔ چند جانور تو بچوں کے کھیل کے میدان میں گھاس چرتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔

شیئر: