Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شادی کی اور نہ ہی انگوٹھیوں کا تبادلہ ہوا‘ ، سشمیتا سین کی وضاحت

للت مودی اور سشمیتا سین کے درمیان دوستی کی خبر للت مودی نے جمعرات کو ٹوئٹر پر دی (فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے کہا ہے کہ ’میں خوش کن مقام پر ہوں۔ شادی شدہ ہوں اور نہ کوئی انگوٹھیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔‘
’میں غیر مشروط پیار کے حصار میں ہوں۔‘
سشمیتا سین نے جمعے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منہ بولی بیٹیوں کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’یہ وضاحت کافی ہے اور اب اپنی زندگی اور کام کی جانب لوٹتے ہیں۔‘
’ہمیشہ میری خوشی میں شریک ہونے کا شکریہ اور جو ایسا نہیں کرتے ان کے لیے یہی کہوں گی کہ اس آپ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔‘
خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی للت مودی نے سشمیتا سین کے ساتھ دوستی کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی تھی۔
للت مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مالدیپ اور سرڈینیا کا چکر لگا کر فیملیز کے ہمراہ لندن واپس آگئے ہیں، یہاں اپنی جیون ساتھی سُشمیتا سین کا بھی بتاتا چلوں، نئی زندگی کا نیا آغاز ہے، بہت زیادہ خوشی ہے۔‘
اس ٹویٹ کے بعد انٹرنیٹ پر فوراً للت مودی اور سشمیتا سین کی شادی کی خبریں آنا شروع ہوگئیں، تاہم کچھ ہی دیر بعد للت مودی نے ٹویٹ کر کے بتایا تھا کہ ’وہ دونوں ابھی صرف ڈیٹ کر رہے ہیں، شادی بھی ایک نہ ایک دن کریں گے۔
یاد رہے کہ للت مودی نے 1991 میں منال مودی سے شادی کی تھی۔
منال مودی 2018 میں کینسر کے باعث چل بسی تھیں جس کے بعد سشمیتا سین کے ساتھ ان کی دوسری شادی ہوگی۔
سشمیتا سین اس سے پہلے اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ 2021 میں بریک اپ کرچکی ہیں۔
سنہ 1994 میں مس یونیورس بننے والی سشمیتا سین نے دو بچیوں کو گود لیا ہوا ہے۔
سنہ 2008 میں آئی پی ایل کو متعارف کروانے والے للت مودی کو انڈیا میں اس وقت منی لانڈرنگ، کرپشن اور بد انتظامی کے کیس میں مطلوب ہیں۔
اسی سلسلے میں 2013 میں للت مودی پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی۔
للت مودی اور سشمیتا سین کی دوستی اور ممکنہ شادی کی اچانک خبر آنے پر ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔

شیئر: