Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گال ٹیسٹ: بابر اعظم کی سنچری، پاکستان کے نو کھلاڑی آؤٹ

پاکستان کی جارحانہ بیٹنگ کے سامنے ٹیم سری لنکا زیادہ دیر تک جم نہ سکی (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری گال ٹیسٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 222 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
دوسرے دن کے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سنچری مکمل کر لی۔ 
اس سے قبل امام الحق 2, اظہر علی 3 جبکہ آغا سلمان اور محمد نواز 5,5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔  عبداللہ شفیق 19 رنز بنا کر پرابھات جایاسوریا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کے دونوں اپنرز پویلین لوٹ گئے ہیں۔ عبداللہ شفیق 13 رنز بناکر جے سوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے جب کہ امام الحق نے راجیتھا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ 
اس سے قبل سری لنکا نے گال انٹرنیشل سٹڈیم میں ہونے والے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان کی جارحانہ بیٹنگ کے سامنے ٹیم سری لنکا زیادہ دیر تک جم نہ سکی۔
سری لنکا کی جانب سے دنیشن چندیمال 76، مہیش تھیکشانا 38 ، اوشادہ فرنانڈو 35  جبکہ کوسال میندس 21 زنر کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے چار، حسن علی اور یاسر شاہ نے دو دو جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یوں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ میچ میں 99 کا عندسہ چھو لیا ہے۔
سری لنکا کے 222 رنز کے تعاقب میں اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا ہے۔  

شیئر: