Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں گالف گاڑیوں سے روزانہ 5 ہزار افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں

روزانہ 800 چکر لگائے جاتے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ گالف گاڑیوں کے ذریعے روزانہ 5 ہزار زائرین کو ایک جگہ سے دوسری جگہ آنے جانے کی سہولت دی جارہی ہے۔ معمر افراد اور ان کے ہمراہی اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق گالف گاڑیوں کی سروس پر چالیس افراد مامور ہیں۔ ہر گاڑی میں چھ افراد سفر کرسکتے ہیں۔ انہیں مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جاتا ہے۔ روزانہ 800 چکر لگائے جاتے ہیں۔
عام طور پر فرض نمازوں سے پہلے اور بعد گالف گاڑیاں زائرین کو آنے جانے کی سہولت فراہم کررہی ہیں۔ علاوہ ازیں 400 وہیل چیئرز بھی زائرین کی سہولت کے لیے مہیا کی گئی ہیں۔
حج کے بعد  32 ہزار سے زیادہ افراد ان دونوں سہولتوں سے فیض یاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ حج سے قبل  ایک لاکھ 38 ہزار سے زیادہ افراد نے گالف گاڑیوں کا استعمال کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: