Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بزرگ حاجیوں کو جمرات تک لانے کے لیے 500 گالف گاڑیوں کی سہولت

حاجیوں کو گالف گاڑیوں سے جمرات تک لے جانے کی سہولت مفت ہے- (فوٹو سبق)
مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے کہا ہے کہ وہ بزرگ حاجیوں کو ان کے خیموں سے جمرات تک پہنچانے کے لیے  500 گالف گاڑیاں فراہم کیے ہوئے ہے-

یہ سہولت حجاج کی منی سے روانگی تک جاری رہے گی- (فوٹو سبق)

سبق ویب سائٹ کے مطابق رائل کمیشن کا کہنا ہے کہ گالف گاڑیوں کی یہ سروس حاجیوں کو مفت اور چوبیس گھنٹے فراہم کی جارہی ہے-
رائل کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ گالف گاڑیاں بزرگ حاجیوں اور معذوروں کو ان کے خیموں سے جمرات کے پل تک رمی کے لیے سہولت فراہم کررہی ہیں اور ایام حج کے دوران یہ خدمت فراہم کی جاتی رہے گی- یہ سہولت حجاج کی منی سے روانگی تک جاری رہے گی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: