Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دریائے سندھ میں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے 20 ہلاک، 29 لاپتہ

دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 20 افراد ہلاک جب کہ 29 افراد ابھی تک لاپتہ ہے۔
پیر کو رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے علاقے ماچھکا کے مقام پر باراتیوں سے بھری کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی تھی۔
ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان موسیٰ رضا کے مطابق حادثہ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو 1122کے مطابق 29 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
ڈپٹی کمشنر موسیٰ رضا نے کہا کہ سولنگی برداری کے افراد شادی کے لیے دریائے سندھ میں خواتین اور بچوں سمیت سفر کررہے تھے۔ ’اچانک کشتی الٹنے سے تمام افراد دریا میں جا گرے اس حادثے میں ابتک 20 لاشیں نکالی گئیں ہیں۔‘
موسی رضا کے مطابق کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد سوار تھے۔
حادثے کے بعد زیادہ تر افراد کو مقامی افراد نے بچا لیا جبکہ خواتین پانی کے بہاؤ کے باعث دریا میں ڈوب گئیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ  لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

شیئر: