Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں بس حادثہ میں 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی

زخمیوں کو المنیا کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
حکام کے مطابق مصر کے جنوبی صوبے المنیا کے قریب ایک بس حادثے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق المنیا کے حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب دارالحکومت قاہرہ کے قریب ہائی وے پر ایک مسافر بس کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کے کنارے ٹرک کے ٹائر تبدیل کیے جا رہے تھے۔
زخمیوں کو المنیا کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ المنیا قاہرہ سے تقریباً 220 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
ہر سال مصر میں ہزاروں افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں۔
یہ حادثات زیادہ تر تیز رفتاری، خراب سڑکوں یا ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں