Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تفریحی ویڈیوز سے طبی معلومات شیئر کرنے والے ڈاکٹر الثبان

عام طبی مسائل اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کی بات کرتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
میڈیکل لائسنس کے منتظر سعودی نوجوان  ڈاکٹر عمرو الثبان نے بے روزگار کی بوریت دور کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مختصر، تفریحی ویڈیوز کے ذریعے عام  طبی  معلومات شیئر کرنا شروع کر دی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق نوجوان ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر طبی معلومات کا کچھ ایسا مواد پیش کرنا چاہتا تھا کہ عام آدمی اسے سمجھ کر اس سے فائدہ حاصل کر سکے۔

میرے ایسے فالورز بھی ہیں جو فقط پریشان کرنے کے ذرائع ڈھونڈتے ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

ڈاکٹرعمرو الثبان نے بتایاکہ شروع میں یہ مشکل تھا کیونکہ مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا کہ ایک اچھی ویڈیو کیسے بنائی جائے جو لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں نے یہ ہنر سیکھ لیا۔ 
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ طبی معلومات سے آگاہی  کے انداز  کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے ویڈیوز بناتے ہوئے ڈاکٹر الثبان کو ابتدائی طور پر مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا جیسا کہ پیچیدہ طبی معلومات کو آسان بنانا تاکہ عام آدمی اسے سمجھ سکے۔
ڈاکٹرعمرو نے بتایا کہ  مجھے کئی دوسری رکاوٹوں کا  بھی سامنا کرنا پڑا جس میں ویڈیو کے معیار کے مسائل ایسے فالورز جو  فقط پریشان کرنے کے ذرائع ڈھونڈتے ہیں اور میری تحقیق یا کام پر نکتہ چینی کرتے ہیں۔
تاہم وقت کے ساتھ ساتھ  میں  ان چیلنجز پر قابو پانے اور اپنے مواد کو معیاری بنا کر پیش کرنے میں کامیابی حاصل کر رہا ہوں۔

طبی پس منظر کے حامل افراد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز آگے بڑھائیں۔ فوٹو عرب نیوز

ڈاکٹر الثبان کا کہنا ہے کہ وہ مستند ذرائع سے تحقیق کے بعد اکثر اوقات عام طبی مسائل کے بارے میں بات کرتے ہیں، افواہوں کو ہمیشہ نظر انداز کرتے ہیں اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی سٹوری کے مواد میں شامل پیچیدہ الفاظ کو عام اور آسان زبان استعمال کر کے انہیں روزمرہ کے آسان الفاظ سے بدل د یتے ہیں۔
سعودی ڈاکٹر نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ  میں اپنی کوئی بھی معلوماتی  ویڈیو بنا کر اس کے نتائج سے مطمئن ہونے کے بعد  اسے سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرتا ہوں۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے ملنے والی مختلف آرا اور سوالات کر کے جلد از جلد ان کا جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں۔
ڈاکٹر الثبان طبی پس منظر کے حامل افراد  پر زور دیتے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مزید آگے بڑھائیں اور انٹرنیٹ کے ذریعے درست معلومات کا مواد حاصل کر کے اس کا بہتر استعمال کریں۔
 

شیئر: