Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مملکت کے لیے انڈونیشا سے تعلق رکھنے والے گھریلو عملے کی بحالی

انڈونیشیا نے نرسوں کی فراہمی شروع کردی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
 سعودی عرب اور انڈونیشیا کے درمیان عسکری صنعتوں کے قیام میں تعاون اور گھریلو عملے کی فراہمی سمیت مخلتف امور پر مذاکرات جاری ہیں۔
انڈونیشیا کی عوامی مشاورتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر محمد ہدایت نور نے کہا کہ دونوں ملک انڈونیشی گھریلو عملے کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 
عرب روزنامے ’الشرق الاوسط‘ کے مطابق ڈاکٹر محمد نور نے کہا کہ انڈونیشیا نے نرسوں کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ امید ہے کہ جلد ہی انڈونیشیا سعودی عرب کو گھریلو ملازمین اور دیگر عملے کی فراہمی بحال کردے گا۔ 
انڈونیشیا کے عہدیدار نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ کے مطابق ہمارے ملک کی معاشی شرح نمو  0.5 فیصد ہو گئی ہے۔ 
ڈاکٹر نور نے کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ سرمایہ کاری بھی کر رہے ہیں۔

شیئر: