Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : المنتزھات محلے کو گرانے کا آغاز

غیرمنظم بستیوں کو گرانے کرنے کا کام نئے سال کے آغاز تک مکمل ہوجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ  میں غیرمنظم محلوں کے انہدام کا عمل جاری ہے۔ انہدام کمیٹی کی جانب سے ’المنتزھات‘ محلے کے رہائشیوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق جدہ شہر کے 32غیرمنظم محلوں کو مسمارکیاجارہا ہے۔ مکانوں کومسمارکرنے کے دوسرے مرحلے پرکام جاری ہے۔
منصوبے کے مطابق اب تک 28 محلوں کوجزوی یا کلی طورپر گرایا جاچکا ہے۔  فہرست میں شامل المنتزھات محلے کو گرانے کی کارروائی کاآغاز کرتے ہوئے وہاں کے رہائشیوں کو نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں ۔
کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت 8 محلے جن میں بنی مالک ، الورود ، مشرفہ ، الروابی ، العزیزیہ ، الرحاب اور الربوہ شامل ہیں میں مکانوں کو گرانے کا عمل جاری ہے۔
انہدام کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کے مطابق جو محلے باقی ہیں ان میں المنتزھات، قویزہ ، العدل ، الفضل ج السلم اور کلیو14 شمالی شامل ہیں جن میں سے المنتزھات محلے میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے وہاں کے رہائشیوں کو سروسز کاٹے جانے کی ڈیڈ لائن کے بارے میں بھی مطلع کردیا گیاہے۔
واضح رہے آئندہ سال 2023 کے آغاز تک محلوں کو گرانے کی کارروائی مکمل کرلی جائے گی جس کے بعد دوسرے مرحلہ میں تعمیراتی کام کے منصوبے پرعمل درآمد کا آغاز کیاجائے گا۔
 
 

شیئر: