Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا تعزیری مسودہ درست نہیں، وزارت اطلاعات

اصل مسودہ فی الحال قانون سازی کے عمل سے گزر رہا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی وزارت اطلاعات کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ تعزیری اقدامات کا ایک مبینہ مسودہ جو حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہا تھا وہ غلط تھا۔
عرب نیوز کے مطابق پیر کو سعودی پریس ایجنسی واس نے رپورٹ کیا ہے کہ اس سے قبل اعلان کردہ اصل مسودہ فی الحال قانون سازی کے عمل سے گزر رہا ہے۔
سعودی وزارت اطلاعات کے ذرائع نے افواہوں اورغلط  معلومات کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے معلومات کی درستگی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں ہر ایک سے قانون کی پاسداری میں تعاون کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شیئر: