ریاض سیزن کی قرعہ اندازی، خوش قسمت افراد میں 155 جدید گاڑیاں تقسیم
بولیواڈ سٹی میں منعقد کی گئی ایک خاص تقریب میں ریاض سیزن کے پارٹنرز اور سپانسرز کی جانب سے قرعہ اندازی جیتنے والے افراد میں 155 کاریں تقسیم کی گئیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ تقریب سیزن کے اس اقدام کا انیشیٹیو ہے جس کا مقصد حاضرین کے ساتھ خوشی کے لمحات کو بانٹنا ہے۔
اس تقریب میں میڈیا کے نمائندگان اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے دوران جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور انہیں اس خوشی کے ماحول میں گاڑیوں کی چابیاں دی گئیں جس سے ریاض سیزن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی ہوئی۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز آف دی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے حالیہ دنوں میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ریاض سیزن میں سعودی شہریوں کو کاریں دی جائیں گی۔
اس اقدام کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی جس کے بعد کئی کمپنیوں نے اس کی مکمل سپورٹ کرتے ہوئے گاڑیاں دینے کا اعلان کیا۔
