Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کو ثابت کرنے کیلئے کچھ نہیں رہا، روینہ ٹنڈن

ممبئی .... بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ میں نے 25سال فلمی صنعت میں گزارے ہیں اور اب مجھے اپنے آپ کو ثابت کرنے کی کوئی پریشانی نہیں۔ جب بھی اچھا موضوع ملتا ہے میں فلم کا انتخاب کرتی ہوں۔ میں خود کو ثابت کرنے کی دوڑ میں شامل نہیں۔ میں نے اپناکام کرلیا ہے۔ میں ان نوجوان لڑکے لڑکیوں سے مقابلہ کرنے نہیں جارہی۔ میں جہاں ہوں وہیں ٹھیک ہوں۔ میری فیملی ہے اور میں ان کے ساتھ خوش ہوں۔ روینہ نے یہ بات اس وقت کہی جب انکی فلم”ماتر“ سینما گھروں میں پیش ہوئی۔روینہ کا کہناتھا کہ میں ایسا کردارادا کرنا چاہتی ہوں جس میں کچھ نیا پن ہو۔ ضروری نہیں کہ ہیروئن کا ہی کردارادا کروں۔ ایسا کام کرتی ہوں جس پر میں خود بھی یقین کرتی ہوں۔ مکمل فلم ہی نہیں کرنا چاہتی بلکہ اس میں کردارادا کرنا چاہتی ہوں۔ اب میں اس مرحلے پر پہنچ چکی ہوں جب خود انتخاب کروں۔ میں نہیں چاہتی کہ ہر جمعہ کو میری ہی فلمیں ریلیزہوں۔ میں تو فلم کرکے خود کو سکون اور اطمینان دینا چاہتی ہوں۔ ایسے کردارادا کرنا چاہتی ہوں جو چیلنجنگ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی فلم کرتی ہوں تو میڈیا کہتا ہے کہ یہ میرا ”کم بیک“ ہے۔ یوں تو میں نے اس طرح 5، 6مرتبہ فلمی صنعت میں ”کم بیک“ کیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ”کم بیک“ کا لفظ مجھے پریشان نہیں کرتا لیکن میڈیا اسے دہراتا رہتا ہے۔ اب وہ کہتا ہے کہ ” ممبئی ویلویٹ“ نامی فلم میرا ”کم بیک“ ہے۔ اگر ایسا ہے تو میری دیگر فلموں کے بارے میں انکا کیا ارادہ ہے۔ان سے سوال کیا گیا کہ اب فلم ”ماتر “کے بعد انکا مزید فلموں میں کام کا ارادہ ہے تو روینہ نے مذاقاً کہا کہ میں نے فلم کی پروموشن کیلئے سخت محنت کی ہے اور اب ریٹائر ہونا چاہتی ہوں۔

شیئر: