Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مملکت و یونان کے درمیان فوجی ، اقتصادی اورسیکیورٹی کے معاہدے 

سعودی ولی عہد اور یونانی وزیراعظم نے ون ٹو ون سرکاری مذاکرات کیے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب اور یونان کے درمیان عسکری، اقتصادی و سیکیورٹی و انسداد جرائم کے حوالے سے  معاہدے  جبکہ  سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتیں طے پاگئیں۔  
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یونانی وزیراعظم کی موجودگی میں فریقین نے دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کیے۔ 
عاجل، سبق، اخبار 24، الاخباریہ چینل اور العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے ماہ رواں کے شروع میں یونان کے ساتھ متعدد معاہدوں خصوصا توانائی، عسکری تعاون، سمندری جہاز رانی اور یورپی ممالک کو ایشیا سے جوڑنے والے سمندری مواصلاتی کیبل میں توسیع کے معاہدوں کی منظوری دے دی تھی۔ 
سعودی ولی عہد اور یونانی وزیراعظم نے ’میکسم پیلس‘ میں وسیع البنیاد ون ٹو ون سرکاری مذاکرات کیے۔  
شہزادہ محمد بن سلمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ یونانی رہنما سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایتھنز خالی ہاتھ نہیں آئیں گے۔ یونان کے ساتھ ہمارے تعاون کے رشتے ہیں۔ باہمی تعاون دونوں ملکوں ہی نہیں بلکہ پورے خطے میں تبدیلی کا نقطہ آغاز بنے گا‘۔  
سعودی ولی عہد نے یونان آمد پروزیراعظم سے  اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ’پرتپاک خیرمقدم میرے اور وطن عزیز مملکت کے  لیے بڑے معنی رکھتا ہے‘۔  اس کے بعد ہی دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ 

شیئر: