Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی، سیریز برابر

پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا نے گال میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 246 رنز سے شکست دے دی ہے۔ دو میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابری پر ختم ہو گئی ہے۔
جمعرات کو پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 261 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
گال کرکٹ سٹیڈیم میں جمعرات کی صبح پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیے گئے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنا رکھے تھے۔
دوسری وکٹ آخری دن کھیل کے آغاز پر ہی گر گئی جب امام الحق 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بابر اعظم ور محمد رضوان نے کافی دیر وکٹ پر رُک کر بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔
کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان کے پانچ بلے باز اوپر نیچے آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے آخری اننگز میں 508 رنز کا ہدف دیا تھا۔
آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق نے 16، امام الحق نے 49, محمد رضوان نے 37، فواد عالم ایک، آغا سلمان چار اور کپتان بابر اعظم 81 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ 
سری لنکا کی جانب سے سپنر پرباتھ جے سوریا نے پانچ جبکہ مینڈس نے چار پاکستانی بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ فواد عالم رن آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا نے پانی پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز 360 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی جب اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ تھے۔
پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

شیئر: