Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کا بھی نواز شریف کی طرح پیچھا کرونگا،عمران

  دادو ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کو اسلام آباد آئیں اور میرے ساتھ مل کر نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کریں۔ دادو میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح پنجاب میں نواز شریف کا پیچھا کیا۔ اسی طرح اب سندھ میں آصف زرداری کا پیچھا کروں گا۔انہوں نے لیاقت جتوئی کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ آپ نے جو فیصلہ سندھ اور پاکستان کے لئے کیا وہ درست ہے۔ عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے میرے متعلق کہا مجھے سیاسی سمجھ نہیں۔ دعا کروں گا کہ اللہ مجھے زرداری جتنی سمجھ نہ دینا۔ زرداری نے وہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جو ملٹری ڈکٹیٹر بھی انجام نہیں دے سکتا تھا۔ زرداری نے چاروں صوبوں کی جماعت کو چھوٹی سی جماعت بنا دیا۔ آصف زرداری یہ آسان نہیں بڑا مشکل کام تھا۔ اتنی بڑی جماعت کو چھوٹی جماعت ڈکٹیٹر بھی نہیں بنا سکتا تھا۔ زرداری نے جس شاندار طریقے سے پیپلز پارٹی کو تباہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میاں صاحب فکر نہ کرو لوگ بھول جائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کا نمائندہ اسمبلی میں کہتا ہے کہ منی لانڈرنگ سے جو پیسہ باہر گیا نواز شریف اس کی فکر نہ کرو۔ لوگ جلد پانامہ کو بھول جائیں گے۔ پوری کوشش کی کہ نواز شریف اسمبلی میں جواب دیں ۔اب جب سپریم کورٹ کی جانب سے کیس کا فیصلہ آگیا تو وزیراعظم کی اخلاقی حیثیت ختم ہوگئی ۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگو،آپ کو کرپشن نے تباہ کر دیا ۔ سندھیوں کے پاس پینے کا پانی نہیں ۔چھوٹا سا طبقہ پاکستان کو لوٹ رہا ہے اور قوم غریب ہو رہی ہے۔ کرپشن کے ذریعے قوم کا پیسا لوٹا گیا اس لئے ہم مقروض ہوئے۔ غریب مزید غریب ہوگیا۔سڑکیں، اسپتال تعلیمی نظام سب تباہ ہوگیا۔قرضوںسے قوم کا بچہ بچہ مقروض ہوگیا ۔ایک روپیہ کماتے ہیں 70 پیسے قرضے کی مد میں دے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرضے لینے والی قوم غلام بن جاتی ہے۔قرضوں کی قسطیں عوام ٹیکسوں کی شکل میں ادا کرتے ہیں۔ آصف زرداری سے پوچھیں کہ پیسا کہاں سے آیا؟ آصف زرداری، نواز شریف کے بعد اب میں آپ کے پیچھے آرہا ہوں۔ اب ہم سندھ کے ہر علاقے میں جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ جمعہ کو اسلام آباد میں انسانوں کا سمندر اکھٹا کرکے نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کریں گے۔

 

شیئر: